گول کرنے کے بعد فٹ بالر جذبات کی رو میں بہہ گیا، اپنے کپڑے اُتار ڈالے

اسونسیون(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک پیراگوئے میں ایک فٹ بالر گول کرنے کے بعد جذبات کی رو میں ایسا بہہ گیا کہ تماشائیوں کو شرم کے مارے اپنی آنکھیں بند کرنی پڑ گئیں۔ڈیلی سٹار کے مطابق اس فٹ بالر کا نام راﺅل بوباڈیلا ہے جس نے گول کرنے کے بعد اپنے کپڑے اتار کر پھینک دیئے اور برہنہ ہو کر گراﺅنڈ میں دوڑنے لگا۔ یہ واقعہ پیراگوئے میں ہی دو فٹ بال کلبوں کے درمیان ایک میچ کے دوران ہوا۔ 

رپورٹ کے مطابق بوباڈیلا ’گوارینی‘ فٹ بال کلب کی طرف سے کھیل رہے تھے۔ کھیل کے آخری منٹ میں انہوں نے گول کرکے اپنی ٹیم کوفتح سے ہمکنار کیا جس پر وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنی یونیفارم اتار کر برہنہ ہو گئے۔ ان کے ایک ساتھی کھلاڑی نے انہیں پکڑنے اور اس حرکت سے باز رکھنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا۔ اس حرکت کے بعد بوباڈیلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی بیوی سے معافی مانگی اور کہا کہ ”کاش میری بیوی نے میری یہ حرکت نہ دیکھی ہو۔“

Leave a Reply