وہ شہر جہاں اتنی سردی ہوگئی کہ انڈہ توڑو تو زردی ہوا میں ہی فریز ہوجائے، تصویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا کردیا

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے بعض شہر دنیا کے سرد ترین شہروں میں شمار ہوتے ہیں جہاں ان دنوں درجہ حرارت اتنا گر چکا ہے کہ سن کر ہی آدمی ٹھٹھرنے لگ جائے۔ روسی علاقے سائبیریا کا شہر نووسیبرسک بھی انہی شہروں میں سے ایک ہے جہاں سے ایک آدمی نے کچھ ایسی تصاویر انٹرنٹ پر پوسٹ کی ہیں کہ تہلکہ مچ گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اولیگ نامی اس صارف کی طرف سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں نوڈلز اور انڈے کی زردی کو ہوا میں منجمد ہوتے دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اولیگ بتاتا ہے کہ اس وقت میرے شہر میں درجہ حرارت منفی 45ڈگری سینٹی گریڈ ہو چکا ہے۔ یہاں اس وقت اتنی سردی ہے کہ انڈہ توڑیں تو اس کی زردی بھی فوری ہوا میں ہی جم جاتی ہے۔ اولیگ لکھتا ہے کہ ”لوگوں کو اندازہ ہی نہیں کہ سائبیریا میں موسم کیسا ہوتا ہے۔ آج یہاں منفی 45ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہے اور اگر ہم یاہو فورکاسٹ پر اعتبار کرلیں تو کل چار ڈگری سینٹی گریڈ ہو گا اور یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے لیکن پھر یہ واپس مائنس میں آجائے گا اور منفی 23 ڈگری ہوجائے گا۔ اولیگ کی ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی یہ تصاویر اس تیزی سے وائرل ہوئیں کہ اب تک اسے 3700سے زائد لوگ ری ٹویٹ کر چکے ہیں۔

Leave a Reply