سافٹ ڈرنکس پینے سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آپ اسے ہاتھ لگانے سے گھبرائیں گے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سافٹ ڈرنکس صحت کے لیے کس قدر خطرناک ہیں، ایک تحقیق میں ماہرین نے اس سوال کا ایسا جواب دے دیا ہے کہ سن کر آئندہ کوئی ان مشروبات کو ہاتھ نہ لگائے گا۔ ویب سائٹ holisticlivingtips.com کے مطابق یونیورسٹی آف میامی اور کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس مشترکہ تحقیق میں بتایا ہے کہ سافٹ ڈرنکس دوسری قسم کی ذیابیطس اور میٹابولک سنڈروم نامی بیماری کا سبب بنتی ہے۔ سافٹ ڈرنکس پینے سے ان دونوں بیماریوں کے لاحق ہونے کا امکان بالترتیب 36فیصد اور 67فیصد بڑھ جاتا ہے۔ 

سافٹ ڈرنکس ڈپریشن کا بھی سبب بنتے ہیں۔ چار کین روزانہ پینے سے ڈپریشن کا خطرہ 30فیصد بڑھ جاتا ہے۔ یہ گردوں، پھیپھڑوں اور دل کی صحت کے لیے بھی انتہائی نقصان دہ ہوتی ہیں۔ سافٹ ڈرنکس زیادہ پینے والے لوگوں کے دماغ بھی کم محفوظ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ برین ٹیومرز، ہارٹ اٹیک، تھکاوٹ، جوڑوں کے درد اور موٹاپے سمیت کئی ایسی بیماریاں ہیں سافٹ ڈرنکس پینے سے جن کے لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Leave a Reply